اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے آج تہران میں رومانیہ کی نائب وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے تمام ادوار میں گروپ پانچ جمع ایک کے اراکین نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں گفتگو کی ہے اور اب انھیں چاہئے کہ اس سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں لائیں۔محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ دور کے مذاکرات سے قبل، وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے شعبے کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کریں گے، کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان دو طرفہ اور چند جانبہ طور پر مذاکرات کی کئی نشستیں ہوں گی۔ایران کے وزیر خارجہ نے رومانیہ کی نائب وزیر خارجہ سے دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی وعالمی مسائل پر بھی گفتگو گی۔
.......
/169